’’را‘‘کے ایجنٹ بلوچوں کو بھارتی تسلط میں دینا چاہتے تھے،ہماری پوری نسل تباہ ہوئی جوناقابل تلافی نقصان ہے:نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنائاللہ زہری کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ایجنٹ بلوچوں کو بھارتی تسلط میں دینا چاہتے تھے، ہماری پوری نسل تباہ ہوئی ہے جوناقابل تلافی نقصان ہے۔

میاں صاحب آپ گھر نہیں کسی اور گھر جائیں گے،آپ کو لانڈھی جیل میں کھانا بھیجنے کیلئے تیار ہوں :آصف علی زرداری

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ قومی دھار ے میں آنے والوں کی معاونت کریں گے یہ ہماراقومی اوراخلاقی فرض ہے۔ان مفاد پرستوں نے کئی قیمتی جانوں کو ضائع کیالیکن اب خوشحالی ہماری نسلوں کی منتظر ہے۔مخالفین حکومت پرتنقید کی بجائے اپنے2صوبوں کی ترقی پر غور کریں،سڑکوں پر آکر حکومت کو ڈی ریل کرنے والے اب کامیاب نہیں ہو ں گے۔بلوچستان غریب نہیں بلکہ وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ،بہت سی قربانیاں دے کر اسے ٹریک پر لائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت میں بلوچستان اور  کراچی سمیت پورے ملک میں امن میں بہتری آئی ، ہم وزیر اعظم نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جلد بازی نہ کرے اقتدار کے لیے 2018ء کا انتظار کیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی تسلیم کریں   گے۔نوازشریف جب بھی ملک کوترقی کی راہ پرلاتےہیں سازشیں شروع ہوجاتی ہیں۔