سی پیک مسلم لیگ ن کی کاوشوں کا نتیجہ، دشمن کو کھٹک رہا ہے:سرفراز بگٹی

کوئٹہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ مسلم لیگ ن کی کاوشوںکانتیجہ ہے دشمنوں کو کھٹک رہا ہے۔

سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی، فی تولہ 50 ہزار 950 روپے کا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اورعوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتے ہیں لیکن مخالفین احتجاج اورہڑتالوں کے ذریعے چور دروازوں سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ میر اچوردروازوں سے آکر وزیراعظم بننے کے خواہش مند کو مشورہ ہے کہ وہ کے انتخابات کا انتظار کریںکیونکہ ہڑتالوں اوربے بنیاد الزامات سے حکومتیں حاصل نہیں کی جاتیں جبکہ ملک اب حکومتیں ڈی ریل کر نے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔