کوئٹہ کے علاقے خضدار میں سلنڈر دھماکا ،5افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ کے علاقے خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خضدار میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے کے باعث 5افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعدپولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔