کوئٹہ اور مچھ جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،قیدیوں سے 220موبائل فون برآمد

کوئٹہ اور مچھ جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،قیدیوں سے 220موبائل فون ...
کوئٹہ اور مچھ جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،قیدیوں سے 220موبائل فون برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرکے دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220موبائل فون اور دیگرمواد برآمد کیاگیا ہے۔

کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے رحم کی اپیل کر دی :آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق جیل حکام کی جانب سے سینٹرل جیل مچھ اورڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سرچ آپریشن اچانک شروع کیا گیا تھا، سرچ آپریشن کے دوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے220موبائل فون برآمد کئے گئے، اس دوران جیلوں کی مختلف بیرکوں سے قینچیاں اور بلیڈ بھی برآمد کئے گئے۔سرچ آپریشن کے بعد دونوں جیلوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں اورجیلوں میں جیل کے عملے اور قیدیوں سے ملنے والوں کی تلاشی بھی سخت کردی گئی ہے ،یہی نہیں تلاشی کے کام پر جیل انتظامیہ کے علاوہ ایف سی بھی مامور ہے جبکہ دونوں جیلوں میں سکیورٹی کے حوالے سے ایف سی کے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -