محکمہ داخلہ بلوچستان نے 40دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ، اطلاعات دینے پر انعام کا اعلان

محکمہ داخلہ بلوچستان نے 40دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ، اطلاعات دینے پر ...
محکمہ داخلہ بلوچستان نے 40دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ، اطلاعات دینے پر انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ بلوچستان نے 40دہشتگردوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کی اطلاعات دینے پر انعام کا اعلان کر دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے40دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے مصدقہ اطلاعات دینے پر نقد انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جبکہ اطلاع دینے والے محب وطن شہری کا نام صیغہ راز میں رکھے جانے کا یقین دلایا ہے ۔دوسری طرف  صوبائی محکمہ داخلہ نے عید کے تین دنوں میں کسی بھی پولیس آفیسر کی چھٹی منظور نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری  کی ہے کہ عید پر تمام ڈی سی، اے سی کمشنرز ، پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

مزید :

کوئٹہ -