سی پیک کی راہ میں حائل مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہیں: نواب ثنا اللہ زہری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی بلوچستان نوا ب ثنا اللہ زہری نے کہاہے کہ سی پیک کی راہ میں حائل مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہیں،اپنے جوانوں کے خون کا نذرانہ دے کر اس پودے کی آبیاری کررہے ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایس ایس یو کمانڈودنیا کے دوسرے اور تیسرے بہترین نشانہ باز قرار
تفصیلات کے مطابق ثنااللہ زہری سے گوادر میں وفود نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال حال تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کا کہناتھا کہ سی پیک میں شامل گوادر کے منصوبوں پر عمل کیا جارہا ہے اورمنصوبوں کی تکمیل سے گوادر جدید بندرگاہ بن جائے گا،ہم جانتے ہیں کہ گوادرکوپانی کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک تمام صوبوں کیلئے ترقی وخوشحالی کی نوید لایاہے اور ہم سی پیک کی راہ میں حائل مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔یہی نہیں ہم اپنے جوانوں کے خون کا نذرانہ دے کر اس پودے کی آبیاری کررہے ہیں۔