دہشتگرد کے ٹارگٹ بارے کچھ نہیں کہہ سکتے ،دھماکے کا کوئی تھریٹ نہیں تھا : ڈی آئی جی کوئٹہ

دہشتگرد کے ٹارگٹ بارے کچھ نہیں کہہ سکتے ،دھماکے کا کوئی تھریٹ نہیں تھا : ڈی ...
دہشتگرد کے ٹارگٹ بارے کچھ نہیں کہہ سکتے ،دھماکے کا کوئی تھریٹ نہیں تھا : ڈی آئی جی کوئٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  • کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ کار سوار دہشتگرد کے ٹارگٹ کے بارے کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے 2مقامات پر روکنے کی کوشش کی جس کے بعد دھماکا ہوا تاہم ابھی ہمارے پاس زیادہ معلومات نہیں ہیں اور نہ یہ بتا سکتے ہیں کہ اس نے کہاں جانا تھا ۔ اس حوالے سے کیمروں کی ریکارڈنگ کو چیک کر رہے ہیں ۔”عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گاڑی میں ہوا “۔

    جائے حادثہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر 2گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جن میں سے تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کونسی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا کے حوالے سے کوئی تھریٹ نہیں تھا ،کل ہی ہم نے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا تھا جس پر عمل کرنے جا رہے تھے۔”دھماکا گاڑی کے اندر بھی ہو سکتا ہے اور نہیں بھی “۔
    ڈی آئی جی عبدالرزاق نے دھماکے کے نتیجے میں 5افراد کی شہادتوں اور15زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز موجود ہیں جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں مگر ابھی تعین کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعتہ الوداع کی سیکورٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ۔پولیس نے جان پر کھیل کر بڑے نقصان سے بچا لیا۔