امریکا خود کو دنیا کی سیاست کا محور سمجھتا ہے،جو رات کو ہوتا ہے وہ دھرنا نہیں ہوتا : فضل الرحمان

امریکا خود کو دنیا کی سیاست کا محور سمجھتا ہے،جو رات کو ہوتا ہے وہ دھرنا نہیں ...
امریکا خود کو دنیا کی سیاست کا محور سمجھتا ہے،جو رات کو ہوتا ہے وہ دھرنا نہیں ہوتا : فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمیعت علماءاسلان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا خود کو دنیا کی سیاست کا محور سمجھتا ہے ،مولویوں کو حجروں تک محدود کردیا گیا ہے۔کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام نے مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کر کے سب کے منہ بند کر دیے ہیں۔کوئٹہ میں جلسے کو ناکام بنانے کے لیے خون کی ہولی کھیلی گئی لیکن بلوچستان کے عوام خوف زدہ نہیں ہوں گے۔کوئٹہ میں ہونے والے تشدد کی مولانا فضل الرحمان نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔اسلام آباد میں جاری دھرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے دن کو ہوتے ہیں اور جو رات کو ہوتے ہیں وہ دھرنے نہیں ہوتے۔وہاں نظر آنے والے فحاشی کے مناظر اسلام کی ترجمانی نہیں کرتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں استعمال ہو رہی ہیں۔مصطفوی انقلاب کا نعرہ لگانے والے اپنی تقاریر میں روس اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں۔