مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر خود کش حملہ ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر خود کش حملہ ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پر خود کش حملہ ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس کے اختتام پر دھماکہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مفتی محمود کانفرنس کےبعد مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں کو جلسہ گاہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی ،جبکہ دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کے باعث ارد گرد کی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ترجمان جمیعت علماءاسلام کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے فوراً بعد دھماکہ ہوا تاہم فضل الرحمان سمیت جمیعت علماءاسلام کے رہنماءاس کے نتیجے میں محفوظ رہے۔یاد رہے آج کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔