قتل کیس کی سماعت، گزین مری 5 روزہ ریمانڈ پر لیویز کے سپرد

قتل کیس کی سماعت، گزین مری 5 روزہ ریمانڈ پر لیویز کے سپرد
قتل کیس کی سماعت، گزین مری 5 روزہ ریمانڈ پر لیویز کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بلوچ قوم پرست رہنماگزین مری کیخلاف قتل کیس کی سماعت، عدالت نے ملزم کو 5روزہ ریمانڈ پرلیویز کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق گزین مری پر 1997 میں شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے،سابق وزیر کو سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پہنچا دیا گیا،عدالت نے ملزم کے وکیل کی درخواست مستردکرتے ہوئے نوبزادہ گزین مری کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا اور لیویز کے حوالے کر دیا،اس موقع پر سیشن کورٹ کے باہرمری قبیلے کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ بلوچ قوم پرست رہنما گزین مری 18 سالہ خودساختہ جلا وطنی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے تھے اورانہیں ایئر پورٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیاتھا۔

مزید :

کوئٹہ -