ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،چاغی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے چاغی کے پہاڑوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارر وائی کر کے تخریب کاری کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور چاغی میں شر پسندوں کے ٹھکانے پر چھپایا جانے ولا اسلحہ برآمد کرلیا جس میں س راکٹ ،ایس ایم جیز ،کلاشنکوف ،ایل ایم جیز اور بھاری مقدار میں سنائپر ز شامل ہیں ۔