قرارداد منظورہوگئی ، آئینی ماہرین سے آئینی یا غیر آئینی کا پوچھیں گے : وزیراعلیٰ بلوچستان

قرارداد منظورہوگئی ، آئینی ماہرین سے آئینی یا غیر آئینی کا پوچھیں گے : ...
قرارداد منظورہوگئی ، آئینی ماہرین سے آئینی یا غیر آئینی کا پوچھیں گے : وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ما نیٹرنگ ڈیسک )اپنے انوکھے چٹکلوں اور باتوں کی وجہ سے مشہوروزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسائی نے کہا کہ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کیلئے ووٹ کم پڑے تو قندھار سے لے آئیں گے ،منظوری کے بعد آئینی ماہرین سے پوچھیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے باہر اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہاکہ سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے لیے کافی ووٹ لے کر آئے ہیں ، اگر ووٹ کم ہوئے تو مز ید قندھا ر سے لے آئیں گے ۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ قرارداد تو منظور ہوگئی ، اب آئینی یا غیر آئینی ہونے کا کسی آئینی ماہر سے پوچھیں گے ۔

مزید :

کوئٹہ -