پیپلز پارٹی میں ایسے بچے کو کپتان بنادیا گیا جسے صحیح اردو بھی نہیں آتی: ڈاکٹرتنویرزمانی

پیپلز پارٹی میں ایسے بچے کو کپتان بنادیا گیا جسے صحیح اردو بھی نہیں آتی: ...
پیپلز پارٹی میں ایسے بچے کو کپتان بنادیا گیا جسے صحیح اردو بھی نہیں آتی: ڈاکٹرتنویرزمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ آل پاکستان پیپلز موومنٹ ڈاکٹرتنویرزمانی نے کہا ہے کہ میں نے پیپلزپارٹی میں کرپشن دیکھی تو اسے چھوڑدیاکیونکہ میں بھٹو شپ کو ڈوبتے نہیں دیکھ سکتی تھی اس لیے الگ شپ بنایا ہے ۔اب پیپلز پارٹی وہ نہیں ہے جو ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں تھی پارٹی میں بلاول جیسے بچے کو کپتان بناکر بٹھایاہواہے جسے صحیح اردو بھی نہیں آتی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر تنویرزمانی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں گزشتہ 5 سال میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ہم پاناما لیکس پر دنیامیں ملک کاتماشا نہیں بناسکتے۔ ہمارا ہدف حکومت گرانا نہیں ملک کو کرپشن سے پاک کرناہے۔
بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ:بلوچستان میں کئی دہائیوں سے امن کامسئلہ رہاہے اور اس کی آواز سنی نہیں جاتی تھی لیکن اب سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سب کی مجبوری بن گیاہے۔