کوئٹہ کے نواحی علاقے سے پانچ کان کن اغواء

کوئٹہ کے نواحی علاقے سے پانچ کان کن اغواء
کوئٹہ کے نواحی علاقے سے پانچ کان کن اغواء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے سورینج میں سات کان کنوں کو اغواءکرلیاجن میں سے دوکان کنوں کو بعدمیں رہاکردیاگیا،اغواءہونیوالے مزدوروں کا ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق ہے۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان افتخار احمد کے مطابق اغواءکا واقعہ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی کان میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان سے عملے کے ارکان اور کان کنوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیا۔ مسلح افراد نے اغواءکے بعد جنریٹر کوبھی آگ لگادی جس سے دھماکہ ہوگیا۔کان کنوں کے اغواءکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیاتاہم آخری اطلاعات تک مغوی کان کنوں کی رہائی میں کوئی پیش رفت نہیںہو سکی ۔

مزید :

کوئٹہ -