سینیٹر میر نعمت اللہ زہری کا پارٹی اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سینیٹر میر نعمت اللہ زہری کا پارٹی اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت اور سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر نعمت اللہ زہری نے این این آئی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مسلم لیگ (ن) کی بنیادی اور سینٹ کی رکنیت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، سینٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں اپنا استعفیٰ وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھیج رہا ہوں جبکہ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی کو استعفیٰ خود جا کر پیش کرونگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے مستعفی ہونے کے بارے میں وزیراعلی بلوچستان سے پو چھا جائے، وہ میرے بڑے بھائی اور میرے لئے قابل احترام ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -