کوئٹہ ، پی ٹی آئی کے رہنماپر ڈنڈوں سے حملہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) سمنگلی روڈ پر فوڈ پوائنٹ کے باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے رہنما عظیم کا کڑ کو تین مسلح افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کا صوبائی رہنما عظیم کا کڑ جمعہ کی شب اپنے تین دوستوں کے ہمراہ سمگلی روڈ پر واقعہ فوڈ پوائنٹ کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران ایک گاڑی میں سوار چار ڈنڈا بردار افرادنے آتے ہی اس پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا اطلاع ملنے پر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔