کوئٹہ،پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ برآمد

کوئٹہ،پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ برآمد
کوئٹہ،پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہزار گنجی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا ،پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہیں دہشگردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں پر دستی بم بھی پھینکے گئے۔دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے۔

مزید :

کوئٹہ -