دالبندین کے علاقے کرودک کے مقام پر کار الٹنے سے2 خواتین سمیت4 افغان مہاجرین جاں بحق
دالبندین(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرودک کے مقام پر کار الٹنے سے 2خواتین سمیت4 افغان مہاجرین جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے کرودک کے مقام پر کار الٹ گئی جس سے 4 افرادجان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رات گئے پیش اور جاں بحق ہونیوالے تمام افراد افغان مہاجرین تھے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔