یہ مختصر عمل سیکھ کرآپ بھی لوگوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں

یہ مختصر عمل سیکھ کرآپ بھی لوگوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں
یہ مختصر عمل سیکھ کرآپ بھی لوگوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ)اللہ وحدہ لاشریک کے اسمائے مبارکہ کے وظائف سیکھ کر ہر مسلمان خوداس اسم کا عامل بن سکتا ہے اور بازاری عاملوں کے پاس جاکر شرک و بدعات کرنے سے محفوظ رہتا ہے۔اس سے تقویٰ،اخلاص ،روحانی پرواز اور نیکیاں بھی ملتی ہیں اور دل کو سکون بھی۔یَا علیم اللہ کریم کا جمالی اسم ہے جس کے لغوی معنی جاننے کے ہیں ۔گویا کسی چیز کا مکمل ادراک اور جاننا اس کے ا حاطے میں آتا ہے ، اللہ تعالیٰ کو کائنات کے ذرے ذرے کا علم ہے لہذا صرف اللہ ہی علیم ہو سکتا ہے ۔ یا علیم کے150اعداد اوراس کے موکل کا نام شراطیل ہے۔جو حضرت عزائیل کے ماتحت فرشتوں میں آتا ہے ۔
جو شخصی یاعلیم کا عامل بن کر لوگوں کی مشکلات حل کرنا چاہتا ہے ، اسکو چاہئے کہ اس کے لیے ایک جگہ اور وقت کا تعین کرے۔ خیال رہے کہ پڑھائی کے دوران کسی طرح کی خلل اندازی عامل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔مقررہ وقت پر اور مقررہ مقام پر روزانہ60,000ہزار مرتبہ اوّل و آخر7مرتبہ درود پاک پڑھے اور اس عمل کو بلاناغہ101دن انجام دے ۔ان شاءاللہ پڑھائی مکمل ہونے پر عامل ہو جائے گا اور اس مدت کے پورا ہونے کے بعد وہ دوسروں کوبھی تعویذ یا پڑھنے کے لئے اس اسم مبارکہ کی تلقین کرسکتا ہے۔

مزید :

Ramadan News -