رمضان المبارک کی 27 ویں شب خانہ کعبہ میں کیا مناظر تھے اور کتنے لوگ وہاں موجود تھے؟ روح پرور مناظر دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے
مکہ المکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور مسلمان لیلۃ القدر کی تلاش میں طاق رات کو عبادات میں مصروف ہیں۔ اگرچہ لیلۃ القدر کے بارے میں واضح نہیں کہ یہ کس طاق رات کو ہوگی مگر دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔
آج 27 واں روزہ ہے اور اس کل 27 ویں شب تھی جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان عبادات میں مصروف تھے اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کیساتھ اس کی رحمت کے طلبگار تھے۔ حرم شریف معمول سے زیادہ رش دیکھنے میں آیا اور مسلمانوں کی اتنی بڑی تعداد اکٹھی ہوئی کہ جس نے بھی تصاویر دیکھیں، فرط جذبات سے اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ نئے سعودی ولی عہد نے قیدیوں کی رہائی کےلئے چلائی جانے والی مہم کو 2 کروڑ سعودی ریال کی خطیر رقم عطیہ کردی
یہ تصاویر انٹرنیٹ پر جاری ہونے کے بعد سے اب تک لاکھوں مرتبہ شیئر اور پسند کی جا چکی ہیں۔ بہت سے مسلمانوں نے کمنٹس میں حرم شریف جانے کی خواہش ظاہر کی اور جو لوگ وہاں موجود تھے ان کی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی مغفرت کی دعا کر رہے ہیں۔