مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم موجودگی میں بھی مسجد قاسم علی میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم موجودگی میں بھی مسجد قاسم علی میں چاند دیکھنے ...
مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم موجودگی میں بھی مسجد قاسم علی میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی امیدوں پر پانی پھر گیا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی عدم موجودگی میں بھی مسجد قاسم علی خان میں چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری ہے جسے چاند نظر آنے کی تین شہادتیں بھی موصول ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مقابلے میں چاند دیکھنے والی کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی دبئی جا چکے ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی میں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید اس بار پاکستان کے لوگ ایک ساتھ عید منانے میں کامیاب ہو سکیں گے لیکن مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے بغیر بھی چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری ہے۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، خلیجی ممالک اور یورپ سمیت متعدد ممالک میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی
نجی ٹی وی سما کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں جاری رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بیٹھے لوگوں کو اب تک چاند نظر آنے کی تین شہادتیں موصول ہو چکی ہیں۔شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باقاعدہ اعلان اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا۔

عید سے چند دن قبل مفتی شہاب الدین پوپلزئی اچانک غائب ہو گئے ،کہاں گئے ہیں کچھ نہیں کہہ سکتا :مفتی منیب الرحمان
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امسال پاکستان بھر میں ایک ہی عید منائی جائے گی ، لیکن مسجد قاسم علی خان میں جاری اجلاس کو دیکھتے ہوئے لگ یوں ہی رہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی خواہش اس بار بھی پشاور میں اجلاس طلب کرنے کے باوجود ادھوری رہ جائے گی۔

اس بار پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی جان کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

مزید :

Ramadan News -