کیا روزے کے دوران خون دیا جاسکتاہے؟جواب جانئے
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) روزے کی حالت میں خون دینے کے متعلق یہ رائے عام پائی جاتی ہے کہ اس عمل سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دبئی کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دوسری رائے بھی پائی جاتی ہے، جس پر علماءکی بڑی تعداد کا اتفاق ہے، کہ روزہ کی حالت میں خون دیا جا سکتا ہے بشرطیکہ خون دینے والا اس قدر کمزوری کا شکار نہ ہو جائے کہ روزہ جاری نہ رکھ پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بھی اس رائے کے حق میں جاتی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو روزے کی حالت میں علاج معالجے کی خدمات پیش کی گئیں۔ ڈاکٹر علی احمد کا مزید کہنا تھا کہ علماءکی غالب اکثریت کی یہی رائے ہے۔