روزے میں پیاس سے بچنے کے آسان نسخے

روزے میں پیاس سے بچنے کے آسان نسخے
روزے میں پیاس سے بچنے کے آسان نسخے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) رمضان المبارک میں پیاس کا احساس اس وقت مزید شدت اختیار کر لیتا ہے جب یہ ماہ مقدس موسم گرما میں آتا ہے، کیوں کہ ایک طرف گرمی کا زور ہوتا ہے تو دوسری طرف روزہ کا دورانیہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لہذا ماہ صیام میں جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار کو برقرار اور پیاس سے مقابلہ کرنا نہایت اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ تو یہاں ہم آپ کو پیاس پر قابو پانے کے چند نسخے بتانے جا رہے ہیں۔
پانی: پیاس بجھانے کا بہترین ذریعہ پانی ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ماہرین کے مطابق پیاس کی شدت سے بچنے کے لئے روزانہ ڈیڑھ لٹر پانی ضرور پیئں۔ ماہرین پانی کے استعمال کا بھی طریقہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ کبھی بھی پانی کی بوتل کو زیادہ دیر تک کھلا مت چھوڑیں کیوں کہ ایسا کرنے سے مختلف اقسام کے بیکٹریاز اس میں داخل ہوکر متعدد امراض کے جنم کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کو ہمیشہ ابال کر ٹھنڈا کرنے کے بعد استعمال کریں۔
ہر طرح کے لیکوئیڈ(مائع) کا استعمال: پیاس کے احساس کی شدت کو کم کرنے کے لئے پانی سے بھرپور سبزیوں اور قدرتی پھلوں کا جوس استعمال کریں۔ خیال رکھیں کہ ایسے جوسز سے پرہیز کیا جائے جن میں مصنوعی اجزاءیعنی شوگر اور رنگ وغیرہ شامل ہو۔
تازہ پھل اور سبزیاں: رات اور سحری کے وقت تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کو ترجیح دیں، کیوں کہ یہ پانی کی خاص مقدار اور ریشوں سے بھرپور ہوتی ہےں، جو دیر تک آنتوں میں باقی رہتے ہیں۔ پھل اور سبزیوں کے استعمال کا بنیادی مقصد بھوک اور پیاس کے احساس میں کمی لانا ہے۔
آخری وقت میں سحری کھانا: رات کے آخری حصہ میں نماز فجر سے کچھ دیر پہلے سحری کھانی چاہیے کیوں کہ یہ سنت بھی ہے۔ دیر سے سحری کھانے سے بھوک اور پیاس کے دورانیہ میں بھی کمی آئے گی، اس کے علاوہ سحری میں ہلکا پھلکا کھانا کھائیں۔
اس کے علاوہ ایسی غذا سے پرہیز کریں جو جسم سے پانی کو چرا لیتی ہے، جس میں نمک، مصالحہ جات، سوڈا، براہ راست دھوپ کا جسم پر پڑنا وغیرہ شامل ہے۔

مزید :

Ramadan News -