ڈھوک سیداں میں برساتی نالے کا بند ٹوٹنے سے پانی گھروں میں داخل
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شدید بارش کے باعث برساتی نالے کا بند ٹوٹ گیا ہے جس سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ ڈھوک سیداں گلی نمبر 2 میں برساتی نالے کا بند پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث ٹو ٹ گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی اداروں کی طرف سے اب تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی جبکہ نالہ لئی کی اطراف میں 44.07ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔