پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔