دبئی سے 700 قیمتی سمارٹ فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر پورٹ پر دبئی سے 700 قیمتی سمارٹ فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔
کسٹمز حکام کے مطابق دبئی سے راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے تین مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران 700 قیمتی سمارٹ فون برآمد ہوئے، کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والے مسافر یہ موبائل فون غیر قانونی طریقے سے پاکستان لے کر آئے تھے جنہیں قبضے میں لے کر سمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کسٹمز حکام نے سمگلنگ کرنے کے الزام پر دو خواتین سمیت تین افراد کوگرفتار کیا ہے۔