اب وزیر اعظم کو صرف اور صرف گھر جانا ہے: شیخ رشید

اب وزیر اعظم کو صرف اور صرف گھر جانا ہے: شیخ رشید
اب وزیر اعظم کو صرف اور صرف گھر جانا ہے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم کو ضدی بچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضدی بچے کو فوج میں اپنا امیج بہتر کرنا ہو گا ۔

نیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج اور سویلین میں کھینچا تانی مناسب بات نہیں ، اب وزیر اعظم کو صرف اور صرف گھر جانا ہے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے ، خوفزدہ وزیر اعظم کو فیصلے میں اپنا ڈوبتا ہوا مستقبل نظر آرہا ہے۔ وزیر اعظم کے استعفیٰ پر اے این پی اور جے یو آئی کا ارادہ ففٹی ففٹی ہے ۔ جمعیت علماءاسلام اور اے این پی کے علاوہ تمام جماعتیں وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی -