سابق جج کا بیٹا گرفتاری سے بچنے کیلئے گر کر جاں بحق

سابق جج کا بیٹا گرفتاری سے بچنے کیلئے گر کر جاں بحق
سابق جج کا بیٹا گرفتاری سے بچنے کیلئے گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں سابق جج کا ناخلف بیٹا والد کی جانب سے گرفتاری کے لئے بلائی گئی پولیس سے بچنے کے لیے بھاگتے ہو ئے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ سابق جج عبدالرﺅف نے پولیس کو کال کی کہ میرا بیٹا بہت تنگ کر تا ہے اسے گرفتار کیا جائے جس پر پولیس ان کے گھر پہنچی تو بیٹا عمر خطاب جو نشے کا عادی تھا اور گھر والوں کو تنگ کر رہا تھا پولیس کو دیکھ کر بھاگا تو اچانک گر گیا اسکے سر پر چوٹ لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

شیخ رشید لندن پہنچ گئے، نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ

ادھر ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ عمر خطاب کو پولیس نے والد کی درخواست پر گھر سے حراست میں لیا اور پولیس وین میں بٹھایا ،پولیس وین جب تھانے کی طرف روانہ ہوئی تو مین روڈ پر عمر خطاب نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس سے اس کے سر پر چوٹ آئی لیکن پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی۔ ادھر متوفی کے والد نے بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ، پولیس نے اسے حادثہ قرار دیدیا ،متوفی کی عمر 42 سال تھی۔

مزید :

راولپنڈی -