بینظیر قتل کیس: بری ملزمان کی نظر بندی و افسران کو سزائیں آج چیلنج ہوں گی
راولپنڈی (این این آئی) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد 17 ،17 سال قید 10 ،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو آئندہ 3 روز میں لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کریں گے۔نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ منگل کو عدالتی چھٹیاں ختم ہوتے ہی نظر بندی کے خلاف پٹیشن تیارکی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر سے نظر بندی کا حکم نامہ حاصل کرکے دوسرے دن چیلنج کر دیا جائے گا۔ اپیل کے ساتھ سزا معطل کرکے ضمانت کی درخواست بھی دائرکی جائے گی جبکہ مقدمہ میں بری کیے جانے والے پانچوں ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین، رشید کی نظر بندی کو چیلنج کیا جائیگا۔