پاک فوج نے افغانستان میں اغوا ہونیوالاپاکستانی انجینئربازیاب کرالیا

پاک فوج نے افغانستان میں اغوا ہونیوالاپاکستانی انجینئربازیاب کرالیا
پاک فوج نے افغانستان میں اغوا ہونیوالاپاکستانی انجینئربازیاب کرالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے افغانستان میں اغواہونیوالے پاکستانی انجینئر کو 105 روز بعد بحفاظت بازیاب کرالیا۔بتایاگیاکہ انجینئرملک فیض افغانستان کے شہر جلال آباد کے قریب کنسٹرکشن کمپنی میں بطور انجینئر تعینات تھے، جہاں سے انہیں رواں سال21اگست کو اغوا کرلیا گیا، بعدازیں اغوا کاروں نے سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو جاری کر کے 10لاکھ روپے تاوان مانگا،تاہم پاک فوج کی کوششیں رنگ لے آئیں اورمغوی کوبحفاظت بازیاب کراکے انکے گھرراولپنڈی منتقل کردیا گیا، انجینئر فیض نے میڈیاسے گفتگومیں بتایاکہ مجھے کالعدم جماعت الاحرار کے دہشت گردوں نے اغواکیا تھااوربدترین تشددکانشانہ بنایاجاتاہے ،پاک فوج کی وجہ سے مجھے نئی زندگی مل گئی،بازیابی پرمیں اورمیرے اہلخانہ آرمی چیف اورہرہرسپاہی کے شکرگزارہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

راولپنڈی -