سابق وزیر اعظم کی ریلی کے دوران ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرائے گئے

سابق وزیر اعظم کی ریلی کے دوران ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرائے گئے
سابق وزیر اعظم کی ریلی کے دوران ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ریلی اسلام آباد سے راولپنڈی میں داخل ہو چکی ہے، ریلی کے راولپنڈی میں داخل ہوتے ہی شرکاءکے لئے ہیلی کاپٹر سے پمفلٹ گرائے گے جن میں نواز شریف کے حق میں عبارت درج تھی ۔

نوازشریف کے قافلے میں کس طرح کے لوگ شامل ہیں ؟سہیل وڑائچ نے بتا دیا
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے لئے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے، روانگی کے وقت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماﺅں نے انہیں رخصت کیا جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت ان کے ہمراہ ہے، قافلہ جب راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر پہنچا تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریلی پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں سابق وزیر اعظم کے اقامے کی تصویر لگی ہوئی ہے اور اسے ان کی نااہلی کی وجہ بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کی ریلی پنجاب ہاو س سے نکلی ہی تھی کہ راستے میں کارکنان نے پاناما فیصلے کے خلاف پمفلٹ بانٹنا شروع کردئیے۔پمفلٹ پر نواز شریف کے اقامے کی کاپی لگی ہوئی ہے اور نیچے لکھا ہوا ہے کہ ،یہ ہے وہ اربوں روپے کی کرپشن جس پر تمہارا منتخب وزیر اعظم نا اہل ہوا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -