پسند کی شادی پر لڑکی والوں نے داماد کو کار سے کچل دیا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل

پسند کی شادی پر لڑکی والوں نے داماد کو کار سے کچل دیا،شدید زخمی حالت میں ...
پسند کی شادی پر لڑکی والوں نے داماد کو کار سے کچل دیا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(صباح نیوز) پسند کی شادی پر لڑکی کے رشتے داروں نے داماد کو کار سے کچل دیا جبکہ لڑکے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے رہائشی نوجوان ماجد خان کو پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بااثر خاندان نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی سے کچل دیا۔ ماجد خان کو شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو اہلخانہ نے قید کرلیا ہے۔بھائی ساجد نے بتایا کہ ماجد خان نے 1 سال قبل ملک امانت راول کی بھتیجی سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے چچا نے ماجد پر لڑکی کو طلاق دینے کے لئے دبا ؤڈالا بصورت دیگر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ساجد نے کہا کہ ماجد خان کے طلاق نہ دینے پر ماجد اور مجھے قتل کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا، تاہم مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر ملک امانت نے ماجد کو اپنی جیپ تلے کچل دیا جبکہ بھابھی کی جانب سے آخری بار بذریعہ ایس ایم ایس بھائی سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے بتایا کہ گھروالوں نے اسے قید کیا ہوا ہے۔
تھانہ پنڈی گھیب کے پولیس حکام نے بتایا کہ ماجد کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ہوش میں آنے کے بعد اس کے بیان کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی، ماجد نے پسند کی شادی کی جس کے بعد دشمنی کا آغاز ہوا، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

راولپنڈی -