گوجر خان : جی ٹی روڈ پر سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم ، 14بچے زخمی

گوجر خان : جی ٹی روڈ پر سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم ، 14بچے زخمی
گوجر خان : جی ٹی روڈ پر سکول وین اور کیری ڈبہ میں تصادم ، 14بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجر خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ٹی روڈ پر کیری ڈبے اور سکول وین میں تصادم کے باعث 14بچے زخمی ہو گئے۔

نیو نیوز کے مطابق گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار سکول وین کیری ڈبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں سکول وین الٹ گئی اور 14بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں میں بعض کو زیادہ زخم آئے ہیں جبکہ زیادہ تر معمولی زخمی ہیں ۔ حادثے کے بعد دونوں ڈرائیور فرار ہو گئے ۔