جھوٹ کی داستان اپنے انجام کو پہنچ گئی، کلثوم نواز کو چھوڑ کر پوراخاندان ہی چور نکل آیا، شیخ رشید

جھوٹ کی داستان اپنے انجام کو پہنچ گئی، کلثوم نواز کو چھوڑ کر پوراخاندان ہی ...
جھوٹ کی داستان اپنے انجام کو پہنچ گئی، کلثوم نواز کو چھوڑ کر پوراخاندان ہی چور نکل آیا، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے جھوٹ کی داستان اپنے انجام کو پہنچ گئی،میں تو ایک کو چور سمجھتا تھا یہاں تو کلثوم نواز کو چھوڑ کر پوراخاندان ہی چور نکل آیا۔جے آئی ٹی رپورٹ میں ن لیگ کا تابوت ثبوت کیساتھ سامنے آ گیا ۔انہوں نے کہا ملزم اب مجرم بن چکے ہیںقوم کسی صورت جمہوریت کو لپٹنے نہیں دے گی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اب تو نواز شریف کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے انہیں مستعفی ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نواز شریف ملک کی خاطر عہدہ چھوڑ کر گھر چلے جائیں ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا میرا کیس نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 62 اور 63 کا ہے سپریم کورٹ سے استدعا کرونگا نواز شریف کو طلب کیا جائے اور نیب میں جانے سے قبل استعفیٰ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا پپو پانچوں پیپر میں فیل ہو گیا تمام جماعتیں نواز شریف کے استعفیٰ کیلئے باہر نکلیں گی جو نہیں نکلے گا وہ ان کیساتھ ہو گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیر داخلہ چودھری نثار کو خط لکھ کر آگاہ کر چکا ہوں۔نواز شریف نے اپنی بیٹی کا مستقبل بھی تاریک کردیانیلسن اور نیسکو ل مریم نواز کی ملکیت ثابت ہو گئیں۔انہوں نے کہا حکومتی وزراءنے جے آئی ٹی ارکان کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو سلام کرتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی -