راولپنڈی میں فائرنگ سے نجی کمپنی کے 2ملازمین قتل اور تیسرا زخمی ہو گیا، پولیس ہمیشہ کی طرح بروقت جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی

راولپنڈی میں فائرنگ سے نجی کمپنی کے 2ملازمین قتل اور تیسرا زخمی ہو گیا، پولیس ...
راولپنڈی میں فائرنگ سے نجی کمپنی کے 2ملازمین قتل اور تیسرا زخمی ہو گیا، پولیس ہمیشہ کی طرح بروقت جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کے 2 ملازمین قتل اورتیسرا زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نجی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ کر دی، جس سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا ہے۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس بر وقت موقع پر نہ پہنچ سکی، ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا انوکھی سزاﺅں کا نوٹس،ججز سے رپورٹ طلب کر لی

قتل ہونے والے ایک شخص کی آصف کے نام سے شناخت ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مقتول کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نجی کمپنی کے ملازمین کو پہلے بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے لہذا یہ کوئی درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -