بے نظیر بھٹو قتل میں سزا یافتہ پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور، سزا ئیں معطل

بے نظیر بھٹو قتل میں سزا یافتہ پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور، سزا ...
بے نظیر بھٹو قتل میں سزا یافتہ پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور، سزا ئیں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئےان کی سزاؤں کو معطل کردیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران سابق سی پی اوسعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد  کی اپیلوں پر سماعت کی، سابق پولیس افسران  کا موقف تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی طرف سے پیش کیے گئے شواہد کو نظر انداز کیا، عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے لہذا سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی نظر ثانی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی سزاؤں کو معطل کردیا۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔