فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے،ن لیگ اورزرداری عبوری سیٹ اپ کے خواہشمند ہیں: شیخ رشید

فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے،ن لیگ اورزرداری عبوری سیٹ اپ ...
فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے،ن لیگ اورزرداری عبوری سیٹ اپ کے خواہشمند ہیں: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے جبکہ ن لیگ اورزرداری عبوری سیٹ اپ کے خواہشمند ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرا م ’’آواز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاون کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہو جائیں ،سانحہ ماڈل ٹاون کا دھرنا فیصلہ کن ہوگاجبکہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے بھی اشارہ دے دیا ہے کہ کنٹینرتیار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات 2018 میں نہیں دیکھ رہااور نہ ہی مستقبل میں شریف خاندان کی سیاست دیکھ رہا ہوں۔میں نے فضل الرحمن جیسا مفاد پرست نہیں دیکھا جبکہ فضل الرحمان اور اچکزئی فاٹا اصلاحات نہیں چاہتے کیونکہ فضل الرحمان کو خطرہ ہے کہ ان کے کیلئے خطرہ نہ بڑھ جائے ،ان دونوں کو سمجھنے کیلئے پی ایچ ڈی کی ضرورت ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

راولپنڈی -