بی جے پی حکومت جنوبی ایشیامیں امن کے قیام میں ناکام ہوگئی:سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید

بی جے پی حکومت جنوبی ایشیامیں امن کے قیام میں ناکام ہوگئی:سابق بھارتی وزیر ...
بی جے پی حکومت جنوبی ایشیامیں امن کے قیام میں ناکام ہوگئی:سابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور اہم کانگریسی رہنماسلمان خورشید نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے " جب کانگریس اقتدار میں تھی تو بی جے پی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے دبا ﺅڈالا جاتا تھا"۔اسلام آباد کے جناح انسٹیٹوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیامیں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی دوستانہ کوششوں کا جواب نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اتحادی حکومت اسلام آباد کی امن تجاویز پر مناسب تبادلے میں ناکام ہوگئی، 1947 کے بعد سے دنیا میں متعدد تنازعات کا حل تلاش کرلیا گیا مگر پاکستان، ہندوستان کا تنازع اب تک برقرار ہے۔سلمان خورشیدکا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان مذاکرات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے خیال رکھنا چاہئے کہ اسلام آباد کے جمہوری سیاسی نظام کو غیرمستحکم نہ کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی -