راولپنڈی ،چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم،14 افراد جاں بحق،20زخمی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر اور دین میں تصادم،14 افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق وین جھنگ سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ چکری انٹرچینج کے قریب ٹریلر سے ٹکر ہو گئی ، حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر14 افراد جاں بحق اور 20افرادزخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے بعدفائربریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابوپایااورجاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔جاں ؓبحق افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کی افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے سانحہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔