عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ، سکیورٹی کے سخت انتظامات ،بلٹ پروف ڈائس نصب

راولپنڈی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سکیورٹی خدشات کے باعث بلٹ پروف ڈائس نصب کر دیا گیا،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیااور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کا مشترکہ جلسہ شام ساڑھے 7 بجے کے قریب شروع ہو گا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو ریلیوں کے ہمراہ جلسے میں شرکت کیلئے آئیں گے جس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،جلسے کے دوران 2 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے جبکہ سٹیج پر خطاب کیلئے بلٹ پروف ڈائس بھی نصب کیا گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے دونوں پارٹیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ جلسہ رات 12 بجے تک ختم کردیں۔