آج بڑا جلسہ کریں گے ،لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا:شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم بڑا جلسہ کریں گے اورلیاقت باغ بھی چھوٹا پڑ جائے گا۔

محکمہ سیاحت آزاد کشمیر نے ”ٹورازم ‘‘فیسٹیول کا آغاز کردیا
تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ میں جلسے سے قبل شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج عمران خان جلسے میں شریک کارکنوں سے تاریخی تقریر کریں گے اور کارکنوں کی اتنی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کرے گی کہ لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 12بج کر ایک منٹ پر آزادی کا جشن بھی منائیں گے ۔واضح رہے کہ آج عوامی مسلم لیگ لیاقت باغ کے تاریخی مقام پر جلسہ کررہی رہے اور اس جلسے میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی شرکت کرے گی اور چیئرمین پی ٹی آئی خطاب بھی کریں گے ، دوسری جانب جلسہ گاہ میں تیاریاں عروج پر ہیں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے جلسہ گاہ پہنچنا شروع کردیاہے۔