راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کا جلسہ ،سٹی ٹریفک پولیس نے پورے شہر کو سیل کر دیا

راولپنڈی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)روالپنڈی میں آج ہونے والے عوامی مسلم لیگ کے جلسے کی وجہ سٹی ٹریفک پولیس نے پورے شہر کو سیل کر دیا ہے ،جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،اس وقت راجہ بازار،فوارہ چوک اور گوالمنڈی کے اردگرد ٹریفک کا شدید دباﺅ ہے۔جبکہ راولپنڈی کے اردوگرد میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے آج لیاقت باغ میں ہونے والے عوامی مسلم لیگ کے جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آج بڑا جلسہ کریں گے ،لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا:شیخ رشید کا دعویٰ