تحریک انصاف اور عوامی لیگ کا مشترکہ جلسہ، ن اور جنون آمنے سامنے، لاٹھیاں چل گئیں

راولپنڈی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی لیگ کے مشترکہ جلسے کے دروان جہاں بارش کی آنکھ مچولی جاری ہے وہیں ن اور جنون آمنے سامنے آگئے، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا، لاٹھیوں اور ہاکیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

بھارت، لڑکی کا شادی سے انکار،لڑکے نے تیزاب انڈیل دیا
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی لیگ کے جلسے کے دوران لیاقت باغ کے باہر نون اور جنون آمنے سامنے آ گئے۔ لیگی متوالے اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی گتھم گتھا ہو گئے۔ لیگی کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں بھرپور نعرے لگائے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے کارکنان متوالوں کے نعرے سن کر مشتعل ہو گئے اور کپتان کے کھلاڑی بھی اپنے حریفوں کی مدد کیلئے میدان میں کود پڑے۔ جس کے بعد دونوں جانب کے مشتعل نوجوان باہم دست و گریبان ہو گئے۔ تاہم ہجوم میں موجود دیگر افراد نے معاملہ فرع دفع کروا دیا۔