کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے:چوہدری سرور

کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے:چوہدری سرور
کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے:چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے،سپریم کورٹ کے ججز ہمارے ہیرو نے جنہوں نے اس کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔

حکمران ٹولہ آئین کو بدلنے کی بجائے اپنے آپ کو بدلے، آئین کو چھیڑنے والے جرنیلوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے احتساب کیا جائے:سراج الحق
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت آباد میں عوامی مسلم لیگ کے جلسے سے خطاب کے دوران چوہدری سرور کا شیخ رشید کو جلسے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہناتھا کہ پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف متحد ہے ، ہم ان دہشتگردوں کو اوران کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملک کی جڑیں ہلاکر رکھ دی ہیں ،یہاں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملتا، دوائیاں نہیں ہیں اور نہ ہی روزگار ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے کسان بھی اس کرپشن کے باعث پریشان ہیں ،یہی نہیں ملک کے جن دو کروڑ بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہیے تعلیم میں کرپشن کی وجہ سے وہ بچے علم کی روشنی حاصل کرنے سے محروم ہیں۔

مزید :

راولپنڈی -