ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ،بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ،بھارتی فورسز کی کنٹرول ...
ڈی جی ایم او کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ،بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے کنٹرول لائن پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیاہے ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطے میں بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے ،بھارتی فورسز پاکستانی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزا پیر سیکٹر پر گزشتہ رات شدید فائرنگ کی جو کہ صبح تک جاری رہی ۔

مزید :

راولپنڈی -