نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے، ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا،شیخ رشید

نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے، ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا ...
نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے، ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف کی دماغی کیفیت قابل رحم ہے، ایل این جی کیس میں کرپشن ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑ دوں گا،ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہوگااور ہم انتظار کررہے ہیں کہ نوازشریف کب ریویو میںجاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حدیبیہ پیپرملزکیس میں عدالت سے رجوع کرینگے تو ہم 2 دن بعد جائیں گے، عائشہ گلالئی سے متعلق سوال پر شیخ رشیدصحافی پربرہم ہو گئے ان کا کہنا تھا میراموبائل ہوتاتومیں پیش کر دیتا لیکن میرے پاس دوسرے برانڈ کا موبائل ہے، عائشہ گلا لئی سے متعلق دوسرے سوال پرشیخ رشید نے صحافی کوکہاکہ زیادہ فری نہ ہو۔

مزید :

راولپنڈی -