انسداد منشیات کورٹ میں حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت،استغاثہ کے گواہ پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات کورٹ میں حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت ،استغاثہ کے گواہ پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہا ر برہمی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں حنیف عباسی کیخلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی لیکن استغاثہ کے گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر اگر بیمار ہے تو ایمبولینس میں ڈال کر پیش کیا جائے ،کیس کو التواءمیں نہیں ڈالا جا سکتا ، جلد فیصلہ کرنا ہے ،عدالت نے گواہ کو پیش کرنے کیلئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔کوئٹہ میں سی آئی اے نے کارروائی کر کے مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا