راولپنڈی ،ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ، ایک اہلکار شہید
راولپنڈی ( آن لائن) راولپنڈی ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت صدیق کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب پولیس میں کانسٹیبل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل صدیق ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران اسے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ شہید اہلکار کو 7 سے 8 گولیاں لگی ہیں۔