لڑکیوں کو اغوا کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا گینگ گرفتار
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکیون کو اغوا کرنے اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے میں ملوث گینگ کے تین افراد کو گرفتار کرکے فیصل آباد میں چھاپہ مار کر مغوی طالبہ کو بازیاب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کے مطابق مسماة (م) عمر 17 سال مورگاہ کے ایک سرکاری کالج میں ایف اے کی طالبہ تھی، جس کا سوشل میڈیا پر جمنی کے نوجوان سے رابطہ ہوا اور دوستی کے بعد شادی کی خواہشمند تھی۔ تین دن قبل یہ اپنے کالج گئی لیکن گھر واپس نہ آئی جس پر والدین نے پولیس کو آگاہ کیا، اس دوران اس کے گھر والوں کو ایک ٹیلی فون کال بھی موصول ہوئی۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ جنسی تسکین کیلئے بنائی گئی گڑیا کے ساتھ جنسی زیادتی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
پولیس نے کالج سے نکلنے کی فوٹیج حاصل کی اور کال کے نمبر پر تفتیش شروع کی جس کے بعد گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرلیا گیا۔ اسے جرمنی میں مقیم شخص کے تین کزن اور دوستوں عادل، وسیماور فیصل نے اغوا کیا تھا۔ ملزم شادی کرکے قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکی اور اہل خانہ کو بلیک میل کرتے تھے۔