کورکمانڈر راولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس،راولپنڈی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے ضلع راولپنڈی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
آئی ایس پی آرکے مطابق راولپنڈی میں کورکمانڈر راولپنڈی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔کورکمانڈر کی زیرصدار اجلاس میں راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور اجلا س میں راولپنڈی کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیاہے۔یاد رہے کہ سیہون دھماکے کے بعد راولپنڈی میں دہشتگردانہ حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔